ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف

سید پرویز قیصر
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے سہ فریقی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ہفتہ (8اکتوبر) کو کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ میں تیسری ٹیم بنگلہ دیش کی ہے جس کے خلاف پاکستان نے پہلے میچ میں21 رن سے جیت حاصل کی تھی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والا یہ نیوزی لینڈ میںتیرہواں اور کل ملاکر26 واں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جو25ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ابھی تک کھیلے گئے ہیں اس میں پاکستان نے 15 ور نیوزی لینڈ نے دس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کے ریکارڈ خلاف اچھا ہے اور اس نے 12 میں سات میں کامیابی درج کی ہے۔پاکستان نے پانچ میچ جیتے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان جو آخری پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں پاکستان نے تین اور نیوزی لینڈ نے دو میچ جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان آخری مقابلہ شارجہ میں26 اکتوبر2021 کو ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے پانچ وکٹ سے جیت حال کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوور میںآٹھ وکٹ پر 134 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے18.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 135 رن بناکرمیچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے بڑاا سکور مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر201 رن ہے جو اس نے25 جنوری 2018 کو آکلینڈ میں بنایا تھا۔نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑاا سکور20 اوور میں پانچ وکٹ پر196رن ہے جو اس نے ویلنگٹن میں22 جنوری 2016 کو بنایا تھا۔
پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کم ا سکور 16.1اوور میں میں 101رن ہے جو اس نے22 جنوری 2016 کو ویلنگٹن میں بنایا تھا۔نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سب سے کم ا سکور15.5 اوور میں80 رن ہے جو اس نے ویلنگٹن میں30 دسمبر 2010 کو بنایا تھا۔
نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا اعزاز مارٹین گپٹل کے پاس ہے جنہوں نے17 جنوری 2016 کو ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں58 بالوں پر نو چوکوں اور چا ر چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر87 رن بنائے تھے۔ محمد حفیظ نے ہملٹن میں20 دسمبر2020 کو کھیلے گئے میچ میں57 بالوں پردس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر99 رن بنائے تھے جو پاکستان کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے بڑا نفرادی اسکور ہے۔
پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ڑیکارڈ عمر گل کے پاس ہے جنہوں نے اوول میں13 جون2009 کو کھیلے گئے میچ میں تین اوور میںچھ رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ ٹم ساوتھی کے پاس ہے جنہوں نے آکلینڈ میں 26 دسمبر2010 کو چار اوور میں18 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
اس وقت عالمی رینکنگ میں پاکستان 257 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ 252 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں مقام پر ہے۔ فیصل فیچرس