جنوبی افریقہ کی جانب سے ہندوستان کے خلاف چھٹے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہندوستان کے خلاف چھٹے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت

سید پرویز قیصر

لکھنو میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 9 رن سے شکست دی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز میں1-0 سے برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ40 اوور میں  چار وکٹ پر 249 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے مقررہ  40 اوور میں آٹھ وکٹ پر 240 رن  جسکی وجہ سے اسے نو رن سے شکست ہوئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہندیچ کلاسین اور ڈیوڈ ملر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں17.4 اوور  میں علیحدہ ہوئے بغیر139 رن جوڑے جو جنوبی  افریقہ کی جانب سے ہندوستان کے خلاف اس وکٹ کی سب سے بڑی شراکت اور کل ملاکر ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں مشترکہ طور پر پانچویں سب سے بڑی شراکت ہے۔

جنوبی افریقہ کا چوتھا وکٹ 22.2 اوور میں110 رن کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد  ہندیچ کلاسین اور ڈیوڈ ملر نے اتنی بڑی شراکت کی۔ ہندیچ کلاسین 113 منٹ میں 65بالوں پرچھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے74 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جو ان کا ہندوستان کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا اور کل ملاکر دوسرا سب سے بڑا اسکور تھا۔ ڈیوڈ ملر نے84 منٹ میں 63  بالوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 75 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جو ان کا ہندوستان کے خلاف سب سے بڑا اور کل ملاکر مشترکہ طور پر آٹھوا ں سب سے زیادہ اسکور ہے۔

 ہندیچ کلاسین اور ڈیوڈ ملر  کی شراکت سے پہلے جنوبی افریقہ کی جانب سے ہندوستان کے خلاف پانچویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ جین پال ڈومنی اور فف ڈو پلیسس کے پاس تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے کیپ ٹاون میں18 جنوری2011کو ہوئے میچ میں 21.3اوور میں 110رن جوڑے تھے۔جنوبی افریقہ کا چوتھا کھلاڑی23.2 اوور میں90 رن کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جس کے بعدجین پال ڈومنی اور فف ڈو پلیسس نے 110رن کی شراکت کی تھی۔ جین پال ڈومنی نے 111 منٹ میں59 بالوں پر دو چوکوں کی مدد سے52 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ فف ڈو پلیسس نے 94  منٹ میں 78 بالوں پر دو چوکوں کی مدد سے 60 رن بنائے۔ اتنی بڑی شراکت کے باوجود جنوبی افریقہ کو اس میچ میں دو وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے پانچویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ جین پال ٖڈومنی اور ٖڈیود ملر کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیو ں نے زمبابوے کے خلاف ہملٹن میں 15 فروری2015کو ہوئے میچ میں 28.4اوور میں  علیحدہ ہوئے بغیر256رن جوڑے تھے۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ کا چوتھا وکٹ20.2 اوور میں83 رن کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد ان دونوں نے 256 رن کی شراکت کی تھی۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ چھٹے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی ہے۔  

جین پال ٖڈومنی  نے119 منٹ میں100 بالوں پرنو چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے115 رن بنائے تھے جبکہ ڈیوڈ ملر133 منٹ میں 92بالوں پرسات چوکو ں اورنو چھکوں کی مدد سے رن بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ دونو ں کھلاڑی آوٹ نہیں ہوئے تھے۔  فیصل فیچرس